ابنا: آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں پہلے اسلامی میوزیم کی تعمیر کا کام گذشتہ سال اگست میں شروع ہوا تھا۔ آسٹریلیا کی حکومت نے اس میوزیم کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ ڈالرز مختص کئے تھے۔ جبکہ اس میوزیم کی تعمیر کیلئے 80 لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ 2014ء کے اوائل میں اس میوزیم کا افتتاح ہو جائے گا۔ یاد رہے کہ اس اسلامی میوزیم میں تاریخ ثقافت اور اسلامی آرٹ کو متعارف کرایا جائے گا۔
.....
/169